فاروق عبداللہ نے بھی کشمیری پنڈتوں کیلئے الگ کا لونیوں کا منصوبہ مسترد کر دیا

Jul 18, 2019

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے بھی کشمیری پنڈتوں کیلئے الگ کا لونیوں کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے بھی کشمیر پنڈتوں کی گھرواپسی کو لازمی قرا ردیتے ہوئے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کے بغیر وادی ادھوری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیری پندت بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے گھروں کولوٹ ا ٓ ئیں اور ماضی میں جس طرح وہ اکثریتی طبقے کے ساتھ اپنی زندگی گزارتے تھے مستقبل میں بھی انہیں یہی نسخہ اپنانا ہوگا ۔ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کیلئے الگ کا لونیاں نا ممکن ہے اس سے کشمیری پنڈتوں اور اکثریتی طبقے کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہے گا اور کشمیری پنڈت اپنے آپ کووادی میںانجان تصور کریگے ۔ ادھر پی ڈی پی صدر اورریاست کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حریت کانفرنس گ کے چیئر مین سید علی شاہ گیلانی کی جا نب سے کشمیری پنڈتوں کی گھرواپسی کے بارے میں دیئے گئے بیان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اکثریتی طبقے کاایک ایک فرد کشمیری پنڈتوں کی گھرواپسی چاہتا ہے اور کشمیری پنڈت عزت وقار کیساتھ اپنے گھروںکولو ٹ آ ئیں ۔

مزیدخبریں