ملک میں گیس کی طلب و رسد میں فرق 3 ارب 70 کروڑ مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں گیس کی طلب و رسد میں فرق 3 ارب 70 کروڑ مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کی گیس کی طلب 7 ارب مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی۔ پٹرول ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میںگیس کی طلب پوری کرنے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ مکعب فٹ آر ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے جو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے سسٹم میں صارفین کو فراہم کی جارہی ہے ۔اس وقت ملک میں2 ایل این جی ٹرمینل کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن