بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت , بارہمولہ میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت کے واقعے پر آج بارہمولہ میں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سوپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان عدنان چنا کو شہید کردیا تھا۔ بارہمولا میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ قابض حکام نے بارہمولا میں ڈگری کالج کو بھی بند کرنے کاحکم دیا ہے تاکہ طلبا نوجوان کی شہادت کیخلاف مظاہرے نہ کرسکیں۔
 

ای پیپر دی نیشن