شہبازشریف میڈیا کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 

معاو ن خصوصی اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،شہبازشریف میڈیا کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں،خدا کی مخلوق کا استحصال کرنیوالوں کی اب شام غریباں ہے قانون کی عملداری جیسے جیسے رنگ پکڑ رہی ہے ان کے چہرے زرد ہورہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی کی تو یہ خواہش تھی کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اور عمران خان پر الزام تراشیاں بے بنیاد ہیں۔موجودہ حکومت نے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا ہے۔قانون کو اپنے تابع رکھنے والوں کو آج قانون کے تابع ہونا پڑ رہا ہے۔جن کا دامن صاف ہے ان کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔ادارے آزاد ہیں اور شفاف انداز میں اپنا کام کررہے ہیں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنے بیٹے اور داماد کو واپس لانا  چاہیے۔شہبازشریف میڈیا کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن