پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص ایک بار پھر منفی زون میں داخل ہوگیا

Jul 18, 2019 | 23:34

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبازر حصص ایک بار پھر منفی زون میں داخل ہوگیا اور دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 32900، 32800، 32700،32600،32500اور32400کی نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب26ارب92کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت21.64فیصدکم جبکہ85.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،کیمیکل،فوڈز، سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33014پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیا، سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں گرفتاری کی خبروں پر مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 32222پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث ایک بار پھر مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 32300کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس672.45پوائنٹس کمی سے32309.54پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس303.88پوائنٹس کمی سے15274.54پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1308.42پوائنٹس کمی سے50403.71پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس459.71پوائنٹس کمی سے23767.01پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کو8کروڑ74لاکھ13ہزار250شیئرزکاک اروبارہواجوبدھ کی نسبت2کروڑ41لاکھ45ہزار 300 شیئرز کم تھا۔جمعرات کو مجموعی طورپر320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب26ارب92کروڑ16لاکھ59ہزا ر96روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب61ارب79کروڑ20لاکھ96ہزا ر326روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں