نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی اوراین سی او سی کا ٹی پی ایل ٹریکرکی سروسز کا استعمال

اسلام آباد(17جولائی 2020): پاکستان کے معروف آئی او ٹی کمپنی TPL Trakker کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کی جانب سے لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) فراہم کنندہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی کورونا وائرس (COVID-19)کے خلاف جنگ میں قومی سطح پر متعدد درخواستوں پر عملدرآمد کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس اشتراک سے TPL میپ کے ذریعہ TPL Trakker کی میپنگ کی سہولت سے اس وباء کے دوران پاکستانی عوام کی مدد کے لئے نقشہ ، تجربہ، رپورٹنگ اورملک بھر میں کیسز کو بروقت مدد فراہم کرنے کے مقصد کیلئے سرکاری درخواستوں کو ضروری لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) کے ذریعہ اپنے اہم کردار کو جاری رکھے گا۔ معاہدے کے موقع پرTPL Trakkerکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرور علی خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ڈیجیٹل سہولیات اور خدمات کے ذریعہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوںاور اس وباء کے خاتمے کاقومی مقصد حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ خوشی ہے کہNITB اورNCOC ہماری لوکیشن بیسڈ سہولیات سے مستفید ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں وباء پر قابو پانے میں ہمارا مثبت کردار ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ویب اور موبائل ایپلی کیشن کی طاقت استعمال کر رہے ہیں۔ ہم ان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم اپنے اداروں کے مابین طویل اور نتیجہ خیز تعاون کو جاری رکھیں گے۔ اس اشتراک میں حصے کے طور پر استعمال ہونے والی لوکیشن کی خدمات پاکستان میں تجارتی صارفین کے ساتھ ان کی مقبولیت اور استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایل بی ایس کی APIپر رسائل حاصل کی جاسکتی ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شباہت علی شاہ نے کہا کہ TPL Trakkerنے پاکستان میں COVID-19وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کیلئے NITBکو اہم ڈیجیٹل ٹولز اور خدمات کی فراہمی کیلئے اپنے لوکیشن بیسڈ ٹیکنالوجی ، مہارت اور خدمات تک رسائی کو ممکن بنایا ہے۔ ابتدائی مرحلہ میں خیرت انگیز کامیابی اورr TPL Trakke جیسے شراکت داروں کے تعاون سے حالیہ پیشرفت مرکزی کوائف سسٹم کے بارے میں ہمارے وژن اور کورونا کے چیلنجوں کا ذہین رد عمل حقیقت بنارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن