آن لائن ہینڈبال کوچنگ کورس آج اختتام پذیر ہو گا

Jul 18, 2020

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیراہتمام اہتمام 6 روزہ آن لائن ہینڈبال کوچنگ کورس (آج) ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگا۔ کورس میں ملک بھر سے ڈھائی سو سے زائد کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔ کورس کی نگرانی ایشین ہینڈبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری حاجی محمد شفیق جوکہ پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں کر رہے ہیں۔ماہرین تجربہ کار ریمشا یونس، اظہار الحق اور ڈاکٹر اسد عباس کورس کے شرکاء کو مختلف امور پر لیکچر دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں