زبیر ربانی کوڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل کا اضافی چارج کر دیا گیا

Jul 18, 2020

بہاولپور(بیورو رپورٹ)سیکریٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی کا بطور ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی اس سے قبل بھی لاہور میوزیم، بہاولپور آرٹس کونسل اور ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے چکے ہیں اور ثقافت کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ثقافتی و سماجی حلقوں میں محمد زبیر ربانی کی بطور ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل تعیناتی کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ بہاولپور میوزیم کی طرح وہ بہاولپور آرٹس کونسل کو بھی اس خطہ کی پہچان بنائیں گے۔

مزیدخبریں