حکومت مخالف مظاہرے، ایران نے خوزستان صوبے میں فوج تعینات کر دی

تہران (نیٹ نیوز) ایران نے حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر ملک کے جنوب مشرقی صوبے خوزستان میں انٹرنیٹ سروس بند کر کے فوج کو تعینات کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔ عینی شاہدین کا یہ بھی بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوزستان کے شہر بہبہان سے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ تازہ ترین مظاہروں کی وجہ کیا ہے۔انٹرنیٹ مانیٹرینگ گروپ نیٹ بلاکس کے مطابق خوزستان صوبے میں جمعرات کی صبح 10 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک ایرا نی شہری نے رائٹرز کو بتایا کہ عوام بہت غصے میں ہے کیونکہ ملکی معیشت کا برا حال ہے اور ہم اس طرح سے نہیں رہ سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...