ہرشہری معاشرے کی فلاح اوربہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کرے:ساجدمحمود

Jul 18, 2020

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)سٹیزن رائٹس فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے چیئرمین پروفیسرساجدمحمودخان کی قیادت میں تحصیل صدرمحمدارشدہاشمی اورسینئرنائب صدرچوہدری محمدحنیف کی سول ڈیفنس خان پورکے چیف وارڈن ڈاکٹرمحمدیوسف سے ملاقات، عوام میں شعورآگاہی مہم سول ڈیفنس خان پورمیں شروع کرنے کے حوالے سے گفتگوہوئی، ساجدمحمودخان نے کہاکہ شہری دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے کوئی بھی ہنگامی حالات ہوں شہری دفاع کے رضاکاراپنی خدمات کوپیش کرتے ہیںہرشہری کی ذمہ داری ہے وہ مشکل حالات میں معاشرے کی فلاح کے لیے اوربہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کریں۔

مزیدخبریں