وزیراعظم آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے

Jul 18, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان آج (ہفتہ) ایک روزہ دورہ پر لاہور جائیں گے۔ وزیراعظم لاہور کو دوبارہ سر سبز بنانے کی مہم کا افتتاح کریں گے۔ وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مون سون کی شجر کاری کے دوران شہر بھر میں زیادہ پودے لگانے کا ہدف دیا ہے۔

مزیدخبریں