اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے دو عوتیں زخمی ہو گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ رواں برس بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدہ کی 1697 خلاف ورزیاں کی ہیں۔