اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوویڈ۔19کو شکست دینے کے بعد دفتر میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے بھر پور حمایت اور نیک خواہشات کیلئے اپنے تمام کرم فرماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ کووڈ۔19کے بعد دوبارہ اپنے دفتر واپس آگیا ہوں۔ تین جولائی کو وزیر خارجہ نے کوویڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر آئسولیٹ کر دیا تھا اور وہیں سے دفتری امور نمٹا رہے تھے۔شاہ محمودقریشی نے پاکستان کے تمام طبی عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کو اس وبا کیخلاف جنگ میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ میں انہیں سلیوٹ کرتا ہوں۔