چکسواری (نامہ نگار) دن گیارہ بجے کے قریب گزشتہ روز چک سواری میں قائم پانچ منزلہ روپیال میرج ہال اچانک زمیں بوس ہو گیا۔ میرج ہال کے مالک چودھری ندیم ، ان کے فرزند چودھری رحیم روپیال، منیجر سردار وقار احمد سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ تاہم خوش قسمتی سے چودھری ندیم کے والد اور ان کے تایا چودھری گوڈر خان محفوظ رہے ۔ میرج ہال میں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا کہ عمارت گر گئی۔ موقع پر موجود عوام نے امدادی سرگرمیاںفوری شروع کردیں۔ بعد میں سرکاری اور غیر سرکاری امدادی ٹیمیں اور فوجی دستے بھی ہیوی مشینری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ سب سے نچلی منزل میں زندہ افراد کی موجودگی اور مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ آخری اطلاعات تک تقریباً سترہ آدمیوں کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے اور شدید زخمیوں کو ڈویژنل ہسپتال میرپور ریفر کردیا گیا ہے۔ معمولی زخمیوں میں فرید‘ محمد عثمان‘ گلزمان، محمد ندیم‘ محمد انعام‘ محمد بشیر‘ محمد سفیر‘ معروف ٹرانسپورٹر ماسٹر اختر ‘ حاکم علی‘ بلال‘ سفیر احمد‘ جمشید‘ محمد شاہد‘ محمد عادل‘ محمد اعجاز‘ عبدالحفیظ شامل ہیں۔ دن گیارہ بجے کے قریب گزشتہ روز چک سواری میں قائم پانچ منزلہ روپیال میرج ہال اچانک زمیں بوس ہو گیا۔ میرج ہال کے مالک چودھری ندیم ، ان کے فرزند چودھری رحیم روپیال، مینیجر سردار وقار احمد سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ تاہم خوش قسمتی سے چودھری ندیم کے والد اور ان کے تایا چودھری گوڈر خان محفوظ رہے ۔ میرج ہال میں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا کہ عمارت گر گئی۔ موقع پر موجود عوام نے امدادی سرگرمیاںفوری شروع کردیں۔ بعد میں سرکاری اور غیر سرکاری امدادی ٹیمیں اور فوجی دستے بھی ہیوی مشینری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ سب سے نچلی منزل میں زندہ افراد کی موجودگی اور مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ آخری اطلاعات تک تقریباً سترہ آدمیوں کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے اور شدید زخمیوں کو ڈویژنل ہسپتال میرپور ریفر کردیا گیا ہے۔ معمولی زخمیوں میں فرید‘ محمد عثمان‘ گلزمان، محمد ندیم‘ محمد انعام‘ محمد بشیر‘ محمد سفیر‘ معروف ٹرانسپورٹر ماسٹر اختر ‘ حاکم علی‘ بلال‘ سفیر احمد‘ جمشید‘ محمد شاہد‘ محمد عادل‘ محمد اعجاز‘ عبدالحفیظ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں عمارت کے منہدم ہونے پر پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ راولپنڈی سے گئی پاک فوج کی ٹیم امدادی کاموں میں شریک ہے۔ اب تک 17 افراد کو ملبہ سے نکالا جا چکا ہے۔