چینی معیشت پھر ترقی کی طرف گام زن ہو گئی

بیجنگ (اے پی پی) نئے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد پہلی بار چین کی معیشت ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن نظر آرہی ہے۔ چین کے نشریاتی ادارے کے مطابق بیجنگ میں شماریات کے دفتر کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کی دوسری سہ ماہی میں ترقی کی شرح میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ معاشی بحالی ماہرین کی توقع سے کہیں زیادہ مضبوط ثابت ہوئی ہے۔ کورونا کی وبائی بیماری کی وجہ سے دنیا کی اس دوسری بڑی معیشت نے اس سے قبل بھی تاریخی بحران کا سامنا کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن