سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے سکھر ضلع کے شہروں سکھر، روہڑی اور پنوعاقل میں بڑھتے ہوئے کیسز پر سکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و دیگر ضلعی افسران کی مشاورت سے روہڑی اور سکھر کے متعدد علاقے سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ڈپٹی کمشنر سکھر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں سکھر کی پروفیسرز کالونی، امام بارگاہ گرم گودی، روہڑی کی نیو یارڈ کالونی اور پنوعاقل کے علاقے غریب آباد اور مسن محلہ کے علاقے شامل ہیں ڈپٹی کمشنر سکھر کے نوٹیفکشن میں ان علاقوں کو دس روز کے سیل کیا گیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت محدود ہوگی اور ان علاقوں میں صرف ضرورت زندگی و اشیاء خوردنوش کی کی دکانیں کھلی رہیں گی احکامات کے بعد علاقوں کو سیل کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے عملدرآمد کرانا شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے سیل کئے جانے والے علاقوں کے مکینوں سے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
کوونا وائرس کا پھیلائو ، سکھر روہڑی کے علاقے سیل ،عملدرآمد شروع
Jul 18, 2020