ظفروال‘ شکرگڑھ میں ترقیاتی سکیموں پر 14کروڑ خرچ کررہے ہیں:سعیدالحسن شاہ

لاہور( خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ کی سر براہی میںضلع نارووال میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک نے بریفنگ دوران بتا یا ہے کہ پنجا ب میو نسپل سروسزپر وگرام کے تحت ظفروال اور شکر گڑھ میں تحصیل کونسل اور میو نسپل کمیٹی میںگلیاں، نا لیا ِں و سیوریج تعمیر ،مر مت واٹر سپلائی ودیگر اور خریداری سالڈ ویسٹ مشینری وغیر ہ کی مجمو عی طور پر 14کروڑ کی 95 اسکیمو ں پر ترقیا تی کا م جا ری ہے جن میں سے 77اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 18اسکیموں پر کا م جا ری ہے جو کہ آخری مر احل میں ہے اور جلد ہی انہیں مکمل کر لیا جا ئے گا ، اسی طرح ضلع نا رووال کرونا سے 10 افراد کی مو ت واقع ہو ئی۔جبکہ اب صرف کا رونا کے 2مریض رہ گئے ہیں جو کہ آئیسولیشن میں ہیں۔ڈینگی کے حوا لے سے اس سا ل ابھی تک ڈینگی کو کو ئی کیس رجسٹرڈ نہیں اور ڈینگی سر ویلنس روزانہ کی بنیاد پر جا ری ہیں جبکہ آٹا ضلع بھر میں وافر مقدار میں مو جود ہے آٹے کی کو ئی قلت نہیں،ضلع میںسے اگر کسی جگہ سے شکا یت آئے تو فوری طور پر وہا ں آٹا کی سپلا ئی بھجوائی جا رہی ہے اس حوا لے سے روزانہ کی بنیا د پر چار فلو ر ملو ں کو 3210بو ری گند م کا کوٹہ دیا جا رہا ہے جس کو پسائی کے بعد محکمہ فو ڈ اور ریو نیو افسران کی نگرا نی میں ما رکیٹ میں پہنچایا جا رہا ہے اور پر ائس مجسٹر یٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کررہے ہیں اب تک آٹا کی دستیا بی کو یقینی بنا نے ،آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کے حوالے سے 1772دکا نیں چیک کی گئی جن میں 72دکا ندار خلاف ورزی کی مر تکب پا ئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن