پریکٹس میچ : پی سی بی ٹیم وائٹس کے 4وکٹوںپر 142رنز

Jul 18, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ کا دورہ کرنیوالی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے درمیان چار روزہ انٹرا پریکٹس میچ شروع ہو گیا۔ پریکٹس میچ میں پاکستان گرین ٹیم کی قیادت ٹیسٹ کپتان اظہر علی جبکہ پاکستان وائٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم انجام دے رہے ہیں۔ وائٹس میں شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، حیدر علی، محمد موسٰی، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، عثمان خان شنواری شامل ہیں جبکہ کاشف بھٹی کو بارہویں جبکہ گرینز ٹیم میں اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، افتخار احمد، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ جبکہ عمران خان بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں۔ دونوں سکواڈز میں شامل بارہویں کھلاڑی کو میچ میں باؤلنگ کی اجازت ہوگی۔ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفہ تک ٹیم وائٹس نے چار وکٹوں پر 142 رنز بنا لیے۔ امام الحق اور شان مسعود کے درمیان پہلی وکٹ پر 92 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔شان مسعود جو 42 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ 117 رنز پر امام الحق 41 رنز بنا کرچلتے بنے ۔حیدر علی 21 ‘ کپتان بابر اعظم 12 رنز بنا سکے۔ فواد عالم 11 جبکہ محمد رضوان بغیر کسی سکور کے کریز پر موجود تھے۔ محمد عباس اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں