ڈاکٹر صابر میمن چیف آپریٹرینگ آفیسر ٹراما سینٹر مقرر‘ڈاکٹرسریش کمار کا آرڈر معطل

کراچی(نیوز رپورٹر) محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن سندھ نے ڈاکٹر رتھ فائو سول اسپتال کے ڈاکٹر سریش کمار کو شہید بے نظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کا بطور چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کینسل کرکے ڈاکٹر محمد صابر میمن کو چیف آپریٹرینگ آفیسر ٹراما سینٹر تعینات
کردیا۔نئے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹراما سینٹرڈاکٹر محمد صابر میمن 20 ویں گریڈ میں ہیں جبکہ ڈاکٹر سریش کمار 19 ویں گریڈ کے آفیسر ہیں، ڈاکٹر محمد صابر میمن کی سی او او ٹراما سینٹر تعیناتی کا میڈیکل ایسوسی ایشنز کی مختلف تنظیموں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے خیر مقدم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن