کراچی (نیوزرپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ویڈیو لنک پرآن لائن اجلاس ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرصدر جمعیت علماء پاکستان کی زیرصدارت ہوا جس میںمیں ملک بھر سے اراکین عاملہ نے شرکت کی جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے عاملہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ملک بھر میں دھشت گردی کی کاروائیاں ہو رہی ہیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اندونی اور بیرونی محاذ پر حکومتی ناکامی کا پول عزیر بلوچ کی جی آئی ڈی نے کھول دیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ سابقہ حکومتیں بھی دھشت گردوں کو سپورٹ اور حمایت حاصل کرتی رہی