کوٹ ادو(خبر نگار) کوٹ ادو جنکشن پر جہاں کوئٹہ پنڈی، کراچی اور دیگر شہروں کیلئے کوٹ ادوریلوے جنگشن سے تھل ایکسپریس،بلال ایکسپریس، چلتن ایکسپریس جوکہ ملتان سے براستہ مظفرگرھ،کوٹ ادو،لیہ،کند یاں،بھکر،سے ہوتی ہوئی راولپنڈی جاتی تھی اسی طرح لاہورسے براستہ ملتان مظفرگڑھ،کوٹ ادو،ڈی جی خان،راجن پورسے ہوتی ہوئی کوئٹہ جاتی تھی جس پرروزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے تھے۔ مارچ میں کورونا وباء کی وجہ سے کوٹ ادو جنکشن سے چلنے والی تمام ٹرینیں بند کردی تھیں،رواں ماہ کوٹ ادو جنکشن سے ایک ٹرین مہر ایکسپریس کو چلایا گیا،راولپنڈی جانے والی مہرایکسپریس صبح 4بجے اور شام 6بجے آتی ہے،سرف ایک ہی ٹرین کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا عملہ سارا دن غائب رہتا ہے ، ٹرینیں بند ہونے سے مسافروں کوشدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، عومی،سماجی حلقوں اورمسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینں اپنے پرانے روٹوں کے مطابق فی الفورچلائی جائیں۔