مترو(نامہ نگار) چیف انجینئر انہار چودھری خالد بشیر نے ٹھینگی کی نواحی نہروں کا دورہ کیا۔ PCکینال ہیڈ سے لے کر ٹائلوں تک نہروں کی مکمل طور پرانسپکشن کی ۔ انسپکشن کے دوران انھوں بنگلہ کھرالہ اور بنگلہ وانوالہ کو آپریشنل بنانے اور انھیں مینٹین کرنے کے احکامات صادر کیے اور سب ڈویژن وانوالہ کے ایس ڈی او سید افتخار حسین شاہ اور مظہر حسین بھٹی سب انجینئر کی پانی چوری کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر انھیں شاباش دی اور دفعہ 70کی کاروائیوں میںچیف انجینئر انہار نے کہا کہ انھیں بہتر کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد دی جائیں گے۔ چیف انجینئر انہار نے کہا کہ نہروں کو ان کے اہداف کے مطابق چلنا چاہیے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ کسی کو پانی چوری کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔