شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور میں 4 سال کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نور پور آرائیاں کا رہائشی بچہ چیز لانے کیلئے دکان پر گیا۔ راستہ میں یاسر علی ورغلاکر حویلی میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ قصور کے محلہ سردار نور الہ آباد میں سات سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا شہزاد ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔