محکمہ ایریگیشن کی ملی بھگت سے ہیڈتونسہ بیراج کی سرکاری اراضی پر سینکڑوں دکانیں ،ہوٹل ،چھپر اورمکانات تعمیر

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار)محکمہ ایریگیشن کی ملی بھگت سے ہیڈتونسہ بیراج کی سرکاری اراضی پر سینکڑوں دکانیں ،ہوٹل ،چھپر اورمکانات تعمیر۔ محکمہ ایریگیشن کی ملی بھگت سے ہیڈتونسہ بیراج کے دونوں کناروں کی کروڑوں کی لاگت کی سرکاری اراضی پر مقامی بااثرافراد کی طرف سے ایک طویل عرصہ سے سینکڑوں دکانیں،ہوٹل ،چھپر اورمکانات تعمیرہوچکے ہیں احمدبخش،عبدالکریم ،محمدفاروق نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ایریگیشن ،کمشنرڈیرہ غازی خان کو تحریری درخواستیں ارسال کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن