چین کی اقتصادی بحالی یورپ کیلئے امید کا پیغام ہے، یورپی ماہرین اقتصادیات

Jul 18, 2020

بیجنگ (صباح نیوز)یورپ کے متعدد ماہرین اقتصادیات اور صنعت کاروں نے کہا ہے کہ چین کی اقتصادی بحالی یورپ کیلئے امید کا پیغام ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے باوجود چین کی معیشت بحال ہو رہی ہے جو یورپی معیشت کے لیے بھی مواقع اور امیدکا پیغام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں چینی معیشت میں اضافہ توقعات سے کہیں زیادہ بہتر نظر آرہا ہے، دنیا بھی چینی معیشت کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔عالمی تجارتی تنظیم کے ترجمان کیتھ روک ویل نے کہا کہ چین کے معاشی اشاریے دنیا کے دیگر علاقوں سے بہتر ہیں جو چینی معیشت کی مضبوطی اور قوت محرکہ کا مظہر ہے ، یہ انسداد وبا سے متعلق چینی حکومت کے بھرپور اقدامات کے ثمرات بھی ہیں۔برطانوی سکالر مارٹن جیکویس نے کہا کہ پہلے جس طرح چین نے کورونا کو شکست دی اور اب چین کی اقتصادی بحالی سے بھی ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ چین کی گورننس کی صلاحیت طاقتور ہے۔عالمی مارکیٹ کے امور سے وابستہ ماہرین کے خیال میں کورونا کو عالمی اقتصادی روابط کی ایک آزمائش قرار دیا جا سکتا ہے اور عالمی معیشت میں باہمی ربط کا مرکز بدستور چین ہے۔

مزیدخبریں