کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی،سماجی اورمعاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی، پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کا میاب ثابت ہوئی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔ انہوں نے کہا عوام کو عید الاضحی پر احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، حکومتی کاوشوں، عوام کے تعاون سے کورونا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عید پر کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکے گا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ انہوں نے کہا   کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی،سماجی اورمعاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن