مقبوضہ کشمیرمیں حکام نے عوام کوبھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لئے سرینگراور متعدد دیگر علاقوں میں کرفیونافذکردیاہے۔
فوج نے سرینگر کے علاقے سورہ کے تمام داخلی اورخارجی راستے بندکردیئے ہیں اور گھرگھر تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
فوجی دستے اور پولیس اہلکارسرینگربڈگام،کپواڑہ، اسلام آباد اورپلوامہ سمیت وادی کشمیر کے متعدد دوسرے اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ادھرنئی پالیسی کے تحت بھارتی فوج کومقبوضہ کشمیرمیں مستقل تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے۔
نئی منظور شدہ پالیسی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیں کسی بھی علاقے کو تذویراتی علاقہ قرار دیاجاسکتا ہے جہاں بھارتی فوج بلارکاوٹ تعمیرات اوردیگرمتعلقہ سرگرمیاں شروع کرسکتی ہے۔