وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی عالمگیروباء اوراقتصادی کساد بازاری سے موثراندازمیں نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ناگزیرہے۔وہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم سے ویڈیولنک پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پچھہترسال پہلے اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے آج دنیا کوصحت اوراقتصادی بحران کے دوہرے مسائل کاسامناہے۔شاہ محمودقریشی نے خدشہ ظاہرکیاکہ موجودہ صورتحال کے نتیجے میں عالمی معیشت کاحجم پانچ فیصد تک کم ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ کروڑ لوگ غربت کاشکار ہوسکتے ہیں۔
کوروناکی عالمی وبااوراقتصادی کسادبازاری سےموثراندازمیں نمٹنے کےلئےبین الاقوامی تعاون ناگزیرہے:وزیرخارجہ
Jul 18, 2020 | 14:34