کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، سیاسی ہی ہونا چاہیے۔ پاکستان افغانوں کے کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں، امن کے لیے سیاسی سمجھوتہ ہی کرنا ہو گا۔ پاکستان افغان امن کے لیے اپنا خصوصی کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، سیاسی ہی ہونا چاہیے۔ افغانستان میں امن کے لیے طالبان پر واضح کیا کہ طاقت کے زور سے حکومت بنانے والوں کو ہم اور متعدد دیگر ملک بھی نہ تسلیم کریں گے نہ معاونت فراہم کریں گے۔ افغانستان میں استحکام، ترقی اور امن کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے دو امور اہم ہیں۔ یہ افغان عوام کے لیے قابل قبول ہو اور اسے پڑوسیوں، ڈونرز اور دنیا کے دیگر ملکوں کا تعاون حاصل ہو۔