مسجد وزیر خان میں عکسبندی کیس اداکارہ صبا قمر ‘بلال سعید قصور وار قرار

Jul 18, 2021

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت میں مسجد وزیر خان میں عکسبندی کے کیس کی سماعت کی گئی۔ پولیس نے  اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو قصور وار قرار دیدیا گیا، پولیس نے چالان عدالت  میں جمع کرادیا،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فنکاروں کو طلب کرلیا، پراسیکیوشن نے چالان میں 16 گواہان کو شامل کیا ہے۔

مزیدخبریں