بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت کے ایک ترجمان نے ہانگ کانگ میں مقیم چینی مرکزی حکومت کے عہدیداروں پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نام نہاد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "قابل نفرت" قرار دیا ہے۔اسٹیٹ کونسل کے ہانگ کانگ و مکا امور دفتر کے ترجمان نے ہفتے کے روز نام نہاد پابندیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول سے متعلق پھیلائی جانیوالی افواہوں کیخلاف بھی سخت برہمی اور مذمت کا اظہار کیا۔