ریاض (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 103 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سعودی اخبارکے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے آئسولیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کرکے انہیں حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔