مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے مئورخہ16-07-2021 کو حلقہ ایل اے۔ 32، مظفرآباد۔6 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی وزراء پر پتھرائو اور فائرنگ کی نسبت واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی وزراء پر پتھرائو اور فائرنگ کی نسبت واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔