اسلام آباد(صلاح الدین /نمائندہ نوائے وقت) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر سول آفسران کے مینجمنٹ تربیتی کورسز(این ایس پی پی) کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا جس کے تناظر میں تمام صوبائی ڈویژنوںنے اپنے اپنے ملازمین کی سنیارٹی کے حساب سے لسٹیں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانا شروع کردی ہیں۔آفسران کا تربیتی کورٹ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی پالیسی کے تحت کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 8جولائی 2021ء کو جاری آفس میمورینڈم نمبر۔۔۔ کے تحت 29نومبر 2021سے لیکر 18مارچ2022تک سینیئر مینجمنٹ کورس(SMC) اور نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاورگریڈ20اور 19کی لسٹیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانا شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق وفاقی اسٹیبلشمنٹ کو ایف بی آر، کیبنٹ ڈویژن ،کامرس،تعلیم وغیرہ کی جانب سے تربیتی کورس پر جانے والے آفسران کی لسٹیں بھجوادی گئیں ہیں۔