اسلام آباد : آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 اسلام آباد(آئی این پی )  کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 40 ہزارکرونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔ اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کرونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو دوسری کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن