پاکستان کئی شعبوں میں نمایاں تبدیلیوں سے گزررہاہے، صدر علوی  کورونا کی عالمگیروبا پرقابو پانے میں پاکستان کوبے مثال کامیابیاں ملی ہیں، تقر یب سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی میں صلہ رحمی اوردردمندی کو مرکزی حیثیت حاصل رہی جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی عالمگیروبا پرقابو پانے میں پاکستان کوبے مثال کامیابیاں ملی، کفایت شعاری کے حوالہ سے لوگوں کیلئے رویوں میں تبدیلیوں کی سمت کا تعین کیا گیا ، بدعنوانی کے خلاف اقدامات، کفایت شعاری اورتیز فہم تصورات (سمارٹ تھینکنگ) ایسے نکات ہیں جس سے پاکستان گزررہاہے،پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، کشمیرکامسئلہ تقسیم ہند کے اصولوں کے قطعی خلاف تھا، پاکستان ماضی کے ان غلط فیصلوں سے متاثرہوا،اگلی دہائی میں پاکستان اقتصادی خوشحالی اورجیواکنامک مرکز کی حیثیت سے دنیا کے مضبوط ترین ممالک میں شامل ہوگا۔گذشتہ روز پاکستان کے مستقبل کے بارے میں اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کو اپنے خیالات و وڑن کے حوالہ سے انٹرویودیتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کئی شعبوں میں نمایاں تبدیلیوں سے گزررہاہے، مثال کے طورپرپاکستان بدعنوانی سے متاثرہواہے، دنیا کیجن ممالک میں اگراعلیٰ سطح پربدعنوانی ہو تووہ اپنی دولت اوروسائل مختلف صورتوں میں کھودیتے ہیں، مثال کے طورپر ماضی میں مختلف ممالک میں بدعنوانی سے حاصل شدہ دولت کو سویزرلینڈ اوردیگرعالمی بینکوں کو منتقل کیا گیا، پاکستان اس دورسے باہرآنے کی کوشش کررہاہے ۔پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پیش رفت ہورہی ہے اورمیری خواہش ہے کہ اس عمل کوتیزی سے آگے بڑھانے میں ہمارے نوجوان اورادارے اپنا فعال اورموثرکردار اداکریں۔ جاپان کے وزیراعظم کی حلف برداری کی  تقریب میں جاپان کے وزیراعظم نے بیان دیا کہ اگر آپ پاس ایک سوہزار سافٹ وئیرماہرین ہیں توہم انہیں روزگاردینے کیلئے تیارہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن