کراچی میں بارش نہ طوفان،ٹریک بھی کلئیر،ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکاشکار

Jul 18, 2021

  کراچی (وقائع نگار)کراچی لاہور پشاور راولپنڈی کے مابین اپ اینڈ ڈاون مسافر ٹرینیں 3 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں  ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر سے شدید گرمی میں مسافر اذیت کا شکار ہوگئے  ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کے متعلق مسافروں کو مطلع نہ کرنے پر مسافر کینٹ اسٹیشن پر خوار ہورہے ہیں ،کراچی سے لاہور پشاور کے لئے روانہ ہونے والی مسافر ٹرینیں 2 سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ،شالیمار ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کے لیے صبح 6 بجے کی بجائے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوسکی کراچی سے پشاور کے لیے عوامی ایکسپریس رحمن بابا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس تیز گام،پاکستان ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس، پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس کی روانگی تاخیر کا شکار ہے، لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرینیں 2 سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ،پشاور سے آنے والی رحمن بابا ایکسپریس 2 گھنٹے، عوامی ایکسپریس 3 گھنٹے، لاہور سے کراچی آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے جبکہ شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

مزیدخبریں