مکرمی! سادہ مزاج اوردرویش صفت شخصیت سابق صدر مملکت ممنون حسین کینسر کے مریض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے ۔پاکستان ایک اُصول پسند ایماندار ، دیانت دار شخصیت سے محروم ہوگیا گورنر سندھ کے منصب سے لے کر صدر مملکت پاکستان کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد بھی مرحوم میں سادگی عاجزی و انکساری پائی جاتی تھی تمام عمرسادگی میں گزاری پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بھی اُصولی سیاست کی اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ مرتے دم تک وفاداری نبھائی ۔اُن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگاپا۔کستان میں ایسے ایماندار شخصیت بہت کم ہوتے ہیں اُن جیسے شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک اُصول پسند رہنما سے محروم ہوگئے اُن کا خلا کبھی بھی پُر نہیں ہوگا ۔ممنون حسین کے وفات پر اُن کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔آمین
(چوہدری کامران انصاری :0305-7083346 )