اقتصادی بحالی، کرونا سے بچائو،ترقی پذیر ممالک کو 3 ارب ڈالر امداد دینگے: چینی صدر

Jul 18, 2021

بیجنگ (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے اپنے ملک میں  وسیع  پیمانے پر کوروناویکسی نیشن کے ذریعے درپیش چیلنجوں پر قابو  پاتے ہوئے ترقی پزیر ممالک کو ویکسین کی 500 ملین سے زیادہ  خوراکیں فراہم کی ہیں ،چین آئندہ3سالوں میں ترقی پزیر ممالک کو انسداد کوروناوبا اوراقتصادی سماجی بحالی میں مدد کے لئے مزید 3ارب  ڈالر کی بین الاقوامی امداد فراہم کرے گا۔چینی ریڈیو کے مطابق بیجنگ سے وڈیو لنک کے ذریعے ایشیا پیسیفک کوآپریشن فورم کے غیر رسمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیشی جن پنگ نے  اس بات پر زور دیا کہ چین نے انسداد کوروناوبا اور اقتصادی بحالی ضمنی فنڈ قائم کرنے کے لیے ایپیک کو  عطیہ کیا ہے تاکہ جلد از جلد کورونا وائرس  کی وبا پر قابو پانے اور معاشی بحالی میں ایشیا و بحرالکاحل خطے کی معیشتوں کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تجارت اورسرمایہ کاری میں آسانیوں کو فروغ دینا چاہیئے ، رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے انہیں گرانا چاہیے  ، علیحدگی پسندی کے بجائے کھلاپن برقرار رکھنا چاہیے ۔ علاقائی معاشی انضمام کو آگے بڑھایا جائے  اور جلد از جلد ایشیاو بحرالکاحل خطے میں اعلی معیار کے حامل آزاد تجارتی زون کا قیام عمل میں لایا جائے۔شی جن پنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے لیے کھلا ، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول تشکیل دیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں