اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز رواں ماہ کیا جائے گاحکومت آئندہ 3 سال میں پروگرام کیلئے 1.6 ٹریلین دے گی،وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پروگرام میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے ،فلیگ شپ پروگرام تاجروں ، چھوٹے کاروبار اور کاشتکاروں کو زیرو مارک اپ پر قرض دے گا،ہماری ترجیح نچلی سطح پر ساڑھے چار لاکھ گھرانوں کو قرض فراہم کرنا ہے،کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو زرعی قرضے دیئے جائیں گے،پروگرام کا تیسرا جزو نیا پاکستان کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم ہے ،انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام حکومت کے عوام دوست ایجنڈا کے ساتھ وابستگی کی دلیل ہے ،اس سے 30لاکھ خاندان مستفید ہوں گے ،زراعت میں12.5ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو قرجہ ملے گا ،فی فردڈیڑھ لاکھ روپے قرضہ ملے گا جو دو لاکھ روپے فی فصل ہو گا،وزیرخزانہ نے پروگرام کو ڈیزائن کرنے والے متعلقہ افراد کی کاوشوں کی تعریف کی ۔