تربیلا (نامہ نگار)غازی میں شقی القلب شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل جبکہ شیرخوار بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔ ارتکاب جرم کے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی غازی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعات کے مطابق غازی کے محلہ بلال ٹاون میں رہائش پذیر شخص آصف خان ولد شیر علی ساکن گندف حال غازی نے گھر کے کمرے میں موجود اپنی بیوی عظمی بی بی اور ساس توحید بی بی زوجہ ولایت خان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دو ماہ کا شیرخوار بیٹا معیز علی ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سابق ناظم مظہر حیات ، سماجی شخصیت اظہر ممتاز خان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موقع پہنچ گئی ۔ جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ غازی شفیق الرحمان پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر کمرے سے نعشوں کو نکل کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی منتقل کیا۔ جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم آصف خان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ غازی شفیق الرحمان کا کہنا ہیکہ تفتیش کے بعد ہی قتل کی اصل محرکات سامنے آئیں گے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
تربیلا ‘شقی القلب شخص کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل ، بیٹا شدید زخمی
Jul 18, 2021