مودی کے ساتھ پگڑیاں بدلنے والے ووٹ مانگ رہے ہی ں: شیخ رشید

Jul 18, 2021

باغ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں بچے جلسے کررہے ہیں، قیامت کی نشانی ہے مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرنے والے آج ووٹ مانگ رہے ہیں۔ باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ کشمیریوں عمران خان کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ اپوزیشن والوں نے مودی، آرایس ایس کا جلسوں میں نام نہیں لیا، عمران خان کا نام لیا جس نے چوروں کو گلے سے پکڑا۔انہوں نے ’’مودی کا جو یار ہے وہ غدارہے‘‘ کے نعرے بھی لگوائے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں عمران خان کا امیدوارآئے گا تو کشمیر ترقی کرے گا، عمران خان کشمیر کو آزادی کی طرف لیکرجائے گا۔ میرے سینے میں کشمیری خون ہے۔عمران جب اقوام متحدہ میں بولتا ہے تولگتا ہے کشمیریوں کا ترجمان بول رہا ہے وہ لوگ ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے اسامہ سے چندا نہیں چھوڑا۔ عمران خان نے ایک رکشہ ڈرایئور کو ٹکٹ دیا ہے، فاروق حیدرتم نے آزادکشمیرکے لیے کیا کیا؟ فاروق حیدرضرورت پڑی تو تمہیں وہاں چھوڑ کر آؤں گا، لال حویلی کا سرینگرسے رشتہ ہے، دنیا میں کوئی بھی شخص عمران خان پرکرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے خلاف بات کرو گے تو میرا دل ٹوٹ جائے گا، یہاں پرکچھ انڈر19لوگ بھی آئے تھے، جنہوں نے مودی اور آر ایس ایس کا نام تک نہیں لیا۔  انشاء اللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آؤں گا، روک سکتے ہو تو روک لو آزادکشمیر میں 25 جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی۔

مزیدخبریں