ملتان(خبر نگار خصوصی) عید قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ تیز ہونے پر بیوپاری قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں‘ جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ میں منڈیوں پینے کے پانی سمیت مختلف بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی بھی شکایات بڑھ گئی ہیں منڈیوں کے باہر لگائے گئے سٹالوں پر چارہ بدستور مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے سخت گرمی میں منڈیوں میں ضرورت کے مطابق جانوروں کو پانی نہیں دیا جا رہا‘ جبکہ پابندی کے باوجود شہری حدود میں جگہ جگہ سیل پوائنٹس بن گئے ہیں بیوپاری گلی محلوں میں بھی گھوم پھر کر جانور فروخت کررہے ہیں جس سے شہر میں گندگی کے مسائل بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اس کے علاوہ مختلف سیل پوائنٹس پر سرکاری عملہ کی طرف سے پرچی وصول کرنے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں جانور فروخت کرنے والوں کے جانور ضبط کئے جا رہے ہیں سرکاری سیل پوائنٹس پر پرچی وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سخت گرمی کے دوران مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ کی تکرار
Jul 18, 2021