پانی چوری کی خبریں شائع ہونے پر محکمہ انہارکاایکشن ،36افراد کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو (خبر نگار)نالہ ہزارہ کی 40 والی پل سے لے کردھپ سڑی  نور شاہ روڈ تمام بڑے زمیندار رات 9 بجے کے بعداپنے موگوں کو آگے سے بند کر دیتے تھے جس کی وجہ سے پانی رک جاتاتھا اور چھوٹے کاشتکار جن کا رات کے وقت پانی کی وارہ بندی ہوتی تھی،ٹیل پر پانی نہ آنے کی وجہ سے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے سے محروم رہ جاتے تھے،متاثرہ کاشت کاروں نے محکمہ انہار کے عملے اور پانی چوری کرنے والے با اثر زمینداروں کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا جس کی اخبارات میں شہ سرخیوں کے ساتھ خبریں شائع ہوئی تھیںجس پر محکمہ انہار ان ایکشن ہو گیا گزشتہ روز ایس ڈی او انہارسب ڈویڑن محمداختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نالہ ہزارہ پر چھاپے مارے اور پانی چوری کرنیوالے زمینداروں محمد بخش راں، غلام عباس پنوار ،اشرف ڈلو، ملازم حسین رند ،سجاد کھیڑاسمیت32زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرادئے۔

ای پیپر دی نیشن