پاکستان کیلئے پہلی مرتبہ میدان میں اترنا ہمیشہ یادگار رہے گا: اعظم خان

ملتان (سپورٹس ڈیسک) مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کردیا، معین خان اور اعظم خان ، پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی ہے ۔اس مو قع پر اعظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے پہلی مرتبہ میدان میں اترنا ہمیشہ یادگار رہے گا۔نوجوان بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اتروں گا اس کے علاوہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن