راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا جا رہا ہے بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ناکام حکومتی پالیسیوں کی عکاسی کر رہا ہے چینی گھی آٹا عام آدمی کی بنیادی ضروریات ہیں جو اب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں بجلی پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد اور راجہ محمد علی منہاس نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سے وزیراعظم بنائے گئے ہیں تب سے اب تک پاکستانی عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہی ہو رہا ہے۔