راولپنڈی(جنرل رپورٹر) مساوات محمدی کے ترجمان اورریاست مدینہ کے پہلے عظیم صحابی رسولؐ حضرت ابوذرغفاریؓ کے یوم وفات کے سلسلے میں پاکستان جمعیت الغفاری اورپاکستان عزاداری کونسل کے اشتراک سے پنجاب آرٹس کونسل ، راولپنڈی میں وفاتِ حضرت ابوذرغفاری کانفرنس منعقدہوئی، دانشورڈاکٹرغضنفرمہدی نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہ ریاست مدینہ کوسمجھنے کے لیے اہل بیت اطہار اورصحابہ کرام کے کارناموں سے روشناسی ضروری ہے،پاکستان جمعیت الغفاری کے صدر صاحبزادہ محمدابوبکر قادری نے کہا کہ محرم الحرام کے آخری جمعتہ المبارک کے موقع پرسالانہ حسینیہ کانفرنس منعقدہوگی ۔انھوں نے مہتمم فتح العلوم نواں کلی رستم مردان مولانا قاضی فتح الباری رُستمی کومرکزی جنرل سیکرٹری مقررکرنے کا اعلان کیا،پاکستان عزاداری کونسل کے چیئرمین سیدفوادعلی بخاری نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام سے قبل صدراوروزیراعظم پاکستان 2 روزہ عالمی حسینیہ کانفرنس میں شرکت کریں گے طالب علم خطیب قاضی شُریح رُستمی اورصاحبزادہ محمدعمرنے نے کہا کہ حضرت ابوذرغفاری ایک عظیم مردقلندرتھے،کانفرنس کے آخرمیں مھتمم فتح العلوم نواں کلی رستم مردان مولانا قاضی فتح الباری رُستمی نے حضرت ابوذرغفاری کے حالات زندگی پرروشنی ڈالی اورکہا کہ آپ زہد،تقویٰ اورصادق وفقیردرویش صفت شخصیت تھے۔
محرم الحرام کے آخری جمعتہ المبارک کو حسینیہ کانفرنس منعقدہوگی، محمدابوبکرقادری
Jul 18, 2021