عید کے مو قع پر کورونا، کا نگو وا ئرس سے بچنے کیلئے اقدامات کر نا ہونگے کمشنر

Jul 18, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر را ولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے عید الا لضحیٰ کے حو الے سے سکیورٹی و د یگر انتظا ما ت کے با رے میں ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ عید کے مو قع پر ہمیں کورونا وا ئرس کے ساتھ ساتھ کا نگو وا ئرس سے بچنے کے لئے بھی اقدامات کر نے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے حو الے سے صفائی پلان2021 کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں3539 ور کرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسرے دن تک24گھنٹے مختلف شفٹوں میںصفائی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشو ں کوڈا لنے کے لئے اس بار04 لاکھ بائیو ڈ گر یڈ ایبل تھیلے بھی عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے عید الا ضحی کے انتظامات سے متعلق جا ئزہ اجلا س کے شر کاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میںڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں، ایڈ یشنل کمشنر( کوا رڈ ینیشن)عارف عمر عزیز، سی او راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ  اٹک ، جہلم، چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے و یڈ یو لنک کے ذ ر یعے اجلاس میں بھی شر کت کی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر صفا ئی کا خصو صی انتظام یقینی بنایا جا ئے

مزیدخبریں