اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں کسی علاقے میں واردات کی کال نہیں آنی چاہئے جرائم کے سدباب اورجرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیںقبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں تیزی لائی جائے میٹنگ میں زونل ایس پی ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ایسے افراد جو معاشرے میں بدامنی پھیلاتے ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہیں ہر صورت میں گرفتار کر کے مقدمات درج کئے جائیں جرائم کے سد باب کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے ،پچھلے دنوں بہت اچھی کارروائیاں کی ہیں ، ہم نے اس ناسور کو ختم کرنا ہے آئی جی اسلام آباد کی تھانہ جات میں کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے متعلق جو ہدایات ہیں ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے ، 1715ہیلپ لائن کے متعلق ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، اس سلسلہ میں کوتاہی پر سخت ایکشن ہو گا، ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو میرے ساتھ شئیر کرے ، ڈبل سواری اور مشکوک موٹر سائیکلوں کی چیکنگ پر سختی کریں اور بغیر نمبر پلیٹس اور مشکوک موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں شفٹ کریں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز خود پٹرولنگ کریں ، ڈیوٹی پر مامورعملہ کو مکمل بریف کر کے بھیجا جائے اور مکمل کٹ کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔