باشندہ سرٹیفکیٹ کا مسئلہ حل کرکے رہوں گا،وقار حسین ڈار

Jul 18, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)الیکشن میں کامیابی ملے نہ ملے باشندہ سرٹیفکیٹ کا مسئلہ حل کرکے رہوں گا،باشندہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اپنا حق نہیں لے پارہے،ان خیالات کا اظہار آزادا میدوار ایل اے44 ، ویلی 5 اور ویلی 4حاجی وقار حسین ڈار نے اڈیالہ اور گورکھ پور کے وفد سے ساجد ستی کے گھر پر ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ اس بار آپ سب امیدوار وں کا سابقہ ریکارڈ چیک کریں اور پھر اس نمائندے کو ووٹ دیں جو کل آپ کی آواز پر آپ کے درمیان موجود ہو ورنہ فصلی اور موسمی امیدوار آپ کو پھر دھوکہ دے جائیں گے ، آپ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں ۔

مزیدخبریں